ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ اختتام، چین نے میدان مار لیا،پاکستان29ویں نمبر پر

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے) جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ایشین گیمز میں چین نے 169 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ میزبان جاپان63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔جنوبی کوریا نے 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 10 میڈلز اپنے نام کیے، جن میں 2 سلور اور 8 برانز میڈلز شامل ہیں۔ پاکستان میڈلز ٹیبل پر 29ویں نمبر پر رہا۔



