ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، تہران نے آبنائے ہرمز کو مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوگئی ہیں، تاہم تہران کے مطابق نئی تجاویز بڑی حد تک سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہیں۔پریس بریفنگ میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی تجویز میں بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے، جبکہ ایران چاہتا ہے کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کے معاملے کو بھی مرکزی حیثیت دی جائے۔ترجمان کے مطابق تہران امریکی تجویز کا جواب پہلے ہی دے چکا ہے، تاہم امریکا کو بعض اضافی نکات سے آگاہ کرنا ابھی باقی ہے۔اسماعیل بقائی نے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ ایران کے خلاف جہاں سے بھی جارحیت ہوئی، اس کا جواب ماضی سے مختلف ہوگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ سمیت چھ رکنی کمیٹی مذاکرات کے معاملے کی نگرانی کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button