ہرمز بحران کی گونج یورپ تک پہنچ گئی، مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر

برسلز(جانوڈاٹ  پی کے)توانائی کی قیمتوں میں تیزی کے باعث یورو زون میں مہنگائی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ستمبر 2026 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.8 فیصد ہوگئی، جو ستمبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یوروسٹیٹ کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق اگست میں یورو زون کی مہنگائی 3.2 فیصد تھی، جو ستمبر میں نمایاں اضافے کے ساتھ 3.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 18.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست میں توانائی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ 14.3 فیصد تھا۔ خوراک، الکحل اور تمباکو کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی 1.1 فیصد سے بڑھ کر 1.4 فیصد ہوگئی۔

یوروسٹیٹ کے مطابق ستمبر میں بنیادی مہنگائی، جس میں توانائی اور خوراک شامل نہیں، 2.5 فیصد رہی، جو اگست کی 2.4 فیصد شرح سے زیادہ ہے۔

توانائی کی قیمتوں میں تیزی نے یورپی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ خطے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے خدشات مزید گہرے کردیئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button