پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

کولمبو (جانو ڈاٹ پی کے) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

کپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں عمدہ فارم میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے تین میچز میں 198 رنز اسکور کیے، جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز کی شاندار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی۔سری لنکن اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، شاناکا اور وکرما سنگھے بھی شامل ہیں۔اسپن شعبے میں ویلالاگے، تھیکشانا اور ویاسکانتھ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ چمیرا، فرنینڈو، تھشارا اور ملنگا فاسٹ بولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو 7 وکٹوں کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔انجریز کے باعث پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی، جس میں انگلینڈ بھی شریک ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button