خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے اہم مشاورت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

دستیاب رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وفاقی سطح پر اہم مشاورت متوقع ہے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی و قانونی آپشنز پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر آئینی تقاضے پورے ہوں تو گورنر راج یا ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button