4اکتوبر کا مارچ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار ہوگیا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کے اسلام آباد مارچ کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو وہ اسی کنٹینر میں سوار تھے جو پی ٹی آئی کے مطابق 4 اکتوبر کو اسلام آباد جانے والے مارچ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کنٹینر میں صوبائی وزیر مینا خان، شفیع جان اور دیگر وزرا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں قافلہ پشاور سے روانہ ہوگا، جبکہ مارچ کی تفصیلی حکمت عملی اور شیڈول 2 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے اخراجات کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعے کو صوبائی سیکریٹریٹ میں شام 4 بجے موجود ہوں گے اور چندہ جمع کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button