عوام پر مہنگائی کا نیا وار، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری شعبوں کے اخراجات بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔



