پٹرول14پیسے،ڈیزل1روپے89پیسےفی لیٹرسستا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم ڈویژن نے یکم اکتوبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں یکم اکتوبر کے لیے ہیں، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button