امریکا کا 3 ایرانی کمانڈرز کی معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے 3 ایرانی کمانڈروں سے متعلق معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پیشکش میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر شامل ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ان ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرز میں بریگیڈیئر جنرل عبداللّٰہ محرابی، کمانڈر احمد جعفر آبادی اور  کمانڈر علی اصغر نوروزی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تینوں کمانڈرز مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج پر ایرانی حملوں کے آپریشن میں سرگرم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button