جیکی چن کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا ہلا دیا، حقیقت سامنے آگئی

لندن(جانوڈاٹ  پی کے)معروف ایکشن اسٹار جیکی چن کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، تاہم ان کے انتقال سے متعلق دعویٰ جعلی تصویر کی بنیاد پر پھیلایا گیا ہے۔ وائرل تصویر میں جیکی چن کا نام اور 1954ء تا 2026ء کے سال درج کیے گئے، جس سے ان کی موت کا تاثر پیدا ہوا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ چند گھنٹوں میں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی، تاہم جیکی چن کے انتقال کی کسی معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ ماضی میں بھی اداکار کی موت سے متعلق ایسی افواہیں متعدد مرتبہ سامنے آچکی ہیں۔

جیکی چن رواں سال بھی فلمی سرگرمیوں میں نظر آئے اور کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرچکے ہیں۔ چھ دہائیوں سے زائد پر محیط کیریئر میں انہوں نے ’رش آور‘، ’پولیس اسٹوری‘ اور ’ڈرنکن ماسٹر‘ جیسی فلموں کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی موت کی خبر کو جعلی قرار دیا جا رہا ہے، صارفین کو غیرمصدقہ پوسٹس پر یقین کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button