ایشین گیمز میں چین کا طوفان،151گولڈ سمیت277تمغوں کے ساتھ سرفہرست

جاپان (جانو ڈاٹ پی کے)جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز کے 12ویں روز میڈلز کی دوڑ میں چین نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 277 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔
چین نے اب تک 151 گولڈ، 67 سلور اور 59 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں، جبکہ میزبان جاپان 50 گولڈ، 77 سلور اور 73 برانز سمیت مجموعی طور پر 200 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
جنوبی کوریا 24 گولڈ، 30 سلور اور 49 برانز سمیت 103 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ازبکستان 16 گولڈ، 19 سلور اور 19 برانز سمیت 54 تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
تھائی لینڈ 12 گولڈ، 10 سلور اور 12 برانز سمیت 34 تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ ایران نے 11 گولڈ، 16 سلور اور 12 برانز سمیت مجموعی طور پر 39 تمغے جیت کر چھٹی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔
بحرین 11 گولڈ، 5 سلور اور 5 برانز سمیت 21 تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
بھارت 10 گولڈ، 21 سلور اور 29 برانز سمیت 60 تمغوں کے ساتھ آٹھویں، قازقستان 9 گولڈ، 16 سلور اور 31 برانز سمیت 56 تمغوں کے ساتھ نویں جبکہ شمالی کوریا 7 گولڈ، 6 سلور اور 7 برانز سمیت 20 تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی بات کی جائے تو قومی دستہ 34ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان نے اب تک 6 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
کمبوڈیا 4 برانز کے ساتھ 35ویں، نیپال 2 برانز کے ساتھ 36ویں جبکہ بنگلہ دیش، برونائی، لاؤس اور شام ایک ایک برانز میڈل کے ساتھ مشترکہ طور پر 37ویں نمبر پر ہیں۔ایشین ریفیوجی ٹیم، بھوٹان، مالدیپ، تیمور لیستے اور یمن اب تک کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکے۔



