ورلڈ کپ 2027 میں بھی پاک بھارت ٹاکرا، دونوں ٹیموں کے ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں شائقین کو گروپ مرحلے میں ہی پاک بھارت سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ میں ریکارڈ بہتر نہ ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز کی جانب سے بھی پاک بھارت میچ کو گروپ مرحلے میں شامل رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں خصوصی توجہ حاصل کرتا ہے اور براڈکاسٹرز بھی اس میچ کو اہم قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی، تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔

14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2027 کا انعقاد جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں ہوگا، میگا ایونٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔

ورلڈ کپ 2027 کے آغاز میں ایک سال باقی رہنے پر یکم اکتوبر سے میگا ایونٹ کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button