عوام کیلئے ریلیف!پٹرول1.49اورڈیزل2.73روپےسستا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button