آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں کیلئے میدان سج گیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سامنے آگئے

مظفرآباد (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جبکہ چاروں نشستوں کے لیے پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔

مسلم لیگ ن نے کشمیر کونسل کی تین نشستوں کے لیے مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ چوتھی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان 12 اکتوبر کو کشمیر کونسل کی چار نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ قانون ساز اسمبلی ہال میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button