حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت تھے،مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حسن نصراللہ کی دوسری برسی 27 ستمبر 2026 کو منائی گئی۔

اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو عرب دنیا کا ہیرو، کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قرار دیا، جبکہ کہا کہ شیخ نعیم قاسم اب سید حسن نصراللہ کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں آنے والے انقلاب نے غیر ملکی تسلط کے دور کا خاتمہ کیا، جبکہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں، تاہم ایران پہلی سپر پاور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی سمندر دشمن قوتوں کے لیے کھلے تھے، تاہم اب آبنائے ہرمز کے محافظوں اور جنگجوؤں کی بدولت دشمن بحیرۂ عرب سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تسلط کے وہ دن جنہیں دشمن واپس لانا چاہتے ہیں، ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف جاری مزاحمت میں لبنان کے یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور یہ دن لبنان اور مزاحمت کے تمام مجاہدین کے لیے عظمت اور فخر کے دن ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مجاہدین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایرانی عوام گزشتہ سات ماہ سے سڑکوں پر جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button