جعلی سمز سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب، 3 گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)جعلی سمز کے ذریعے واٹس ایپ اور فیس بک پر مختلف شخصیات کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوگوں سے رقم بٹورنے والی گینگ بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے پی آ ر او عبد العزیز میندھرو نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے جعلی سمز کے ذریعے واٹس ایپ اور فیس بک پر مختلف شخصیات کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر شہریوں سے نقد رقم بٹورنے والی نوسرباز گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر انچارج ڈی آئی سی سب انسپکٹر محمد عارف جروار اور ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد خان کلوئی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں رسول بخش نوحانی، دلشاد ملاح اور عامر بنگالی شامل ہے ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گاؤں کی نادار خواتین کے نام پر سمز رجسٹر کروانے کے بعد انہی سمز کے ذریعے معزز شخصیات کے نام سے واٹس ایپ اور فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بناتے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر نقد رقم بٹورتے تھے پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔



