گھوٹکی میں سینئر صحافی عظیم سیال کے مبینہ اغوا کی اطلاعات

گھوٹکی(وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے) خانپور مہر کے علاقے سے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی کے رپورٹر عظیم سیال کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عظیم سیال رات گئے خانپور مہر تھانے کی حدود سے لاپتا ہوئے، جبکہ ان کی گاڑی سِدوجا کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر صحافتی برادری میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

صحافتی حلقوں نے مبینہ اغوا کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ عظیم سیال کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

صحافتی برادری نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے مبینہ طور پر ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ صحافیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button