رِنگ میں اچانک گرنے والے معروف ریسلر اینڈی ’دی بچر‘ ولیمز 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پٹسبرگ (جانو ڈاٹ پی کے) معروف ریسلر اور سابق اے ای ڈبلیو اسٹار اینڈی ’دی بچر‘ ولیمز 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ ہفتے کی شب پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ریسلنگ مقابلے کے دوران اچانک رنگ میں گر پڑے تھے۔

اینڈی ولیمز اپنے ساتھی دی بلیڈ کے ہمراہ ٹی ایم ای کے خلاف ٹیگ ٹیم مقابلے میں شریک تھے۔ میچ کے اختتام پر طبیعت بگڑنے کے بعد رنگ میں موجود طبی عملے نے فوری طور پر سی پی آر شروع کی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اینڈی ولیمز اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے باعث انجوائے ریسلنگ کا ایونٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔

ریسلنگ کمپنی کی جانب سے اینڈی ولیمز کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے ملنے والے تعزیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button