رضا ربانی کا حکومت کو احتجاج کرنیوالی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں پی پی سینیٹرنے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج جمہوری نظام کے 2 اہم پہیے ہیں، احتجاج ایک آئینی حق ہے، یہ حق پُرامن اور قانون کی حدود کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو احتجاج کا حق دبانے کےلیے ضرورت سے زیادہ ردِعمل سے گریز کرنا چاہیے، اس مرحلے پر گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کرنا چاہیے، تاکہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کے کردار اور مکہ دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button