غصے میں اسد صدیقی گرفتار! زارا نور عباس نے دلچسپ راز کھول دیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ زارا نور عباس نےکہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بنا دیا جائے تو وہ کیا کریں گی، زارا نور عباس نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی خواہش کا اظہار کیا۔اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں کسی سلیبرٹی کو گرفتار کرنے کا اختیار ملے تو وہ اپنے شوہر اور اداکار اسد صدیقی کو گرفتار کریں گی۔زارا کے مطابق خوشی میں بھی اسد ان کے ساتھ ہیں اور غصے میں بھی سب سے پہلے انہیں ہی گرفتار کیا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کمرے میں وہ کس شخصیت کو بٹھانا چاہیں گی تو زارا نور عباس نے اداکار فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

مزید خبریں

Back to top button