فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل کی اہم ملاقات، پاکستان اور فرانس کادفاع وسکیورٹی تعاون مزیدبڑھانے پراتفاق

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) نکولس روش کی قیادت میں فرانسیسی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں فرانس کے سفیر بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی، جبکہ علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فرانسیسی سیکریٹری جنرل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسیع کرنے میں فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button