محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا استقبال کیا۔محسن نقوی اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خطے میں جاری صورتحال سے متعلق امور بھی زیر بحث آسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button