مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ (جانو ڈاٹ پی کے) مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔ سعودی میڈیا نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔حرمین شریفین سے متعلق ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی جاری کی گئی، جس میں ان کی دینی خدمات اور عبادت سے وابستگی کا ذکر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی مسجد الحرام کی ’’مکبریہ‘‘ میں کئی کئی دن، خصوصاً رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔

شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

مزید خبریں

Back to top button