دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری سوگ کے دوران دبئی میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دبئی میں سوگ کی فضا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button