سمے رائنا اور میدھا شنکر کی دسمبر میں شادی؟ کامیڈین نے افواہوں پر دلچسپ ردعمل دے دیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور فلم ’12 فیل‘ کی اداکارہ میدھا شنکر کے درمیان طویل عرصے سے جاری ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد اب دونوں کی دسمبر میں شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سمے رائنا اور میدھا شنکر رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جس پر سمے رائنا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ردعمل دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سمے رائنا نے انسٹاگرام پر شادی سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے، سوری میدھا، شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔‘‘

کامیڈین نے اپنی پوسٹ کے ساتھ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ بھی شامل کیا، جس سے ان کے طنزیہ انداز کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

سمے رائنا اور میدھا شنکر کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلق اور ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑا۔ سمے اپنے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں میدھا شنکر کو اپنی ’’سب سے اچھی دوست‘‘ بھی قرار دے چکے

مزید خبریں

Back to top button