کلوئی کے قریب گائے پر مبینہ تشدد، ٹانگ توڑنے کا الزام، مالک کا احتجاج

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے) کلوئی کے قریب گاؤں پاٹار کے رہائشی محنت کش لطیف لنڈ نے احتجاج کرتے ہوئے مخالف فریق پر الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر اس کی گائے پر شدید تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی گئی۔

لطیف لنڈ کا الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والے نہڑیا برادری سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے مبینہ طور پر چرواہوں کو بھگا کر گائے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گائے کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔

متاثرہ محنت کش کے مطابق، اس کے گھروں کے قریب بعض بااثر افراد مبینہ طور پر زبردستی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں ایسا کرنے سے منع کرنے پر وہ مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر اس کی گائے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لطیف لنڈ اور دیگر افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مبینہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button