تھرپارکر میں33سالہ شخص کلہاڑی کے وار سے جاں بحق،ملزم گرفتار

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے گاؤں سوراپادھر میں تاراچند ولد منجی کولہی، عمر تقریباً 33 سال، کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تاراچند کو مبینہ طور پر کیول ولد صالحو کولہی نے کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزم کیول کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button