پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام،3 خواتین گرفتار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پمزاسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تینوں عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔

تینوں خواتین کو سیکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑ لیا۔ گرفتار خواتین کو ابتدائی طور پر تھانا کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد تینوں خواتین کو اندراج مقدمہ کےلیے تھانا ویمن منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button