جامعہ کراچی کے پروفیسر پرتشدداوردھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم کونین شاہ ضمانت پر رہا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال ٹالپر کی ہدایت پر گرفتار ملزم کونین شاہ نے 20 ہزار روپے میں ضمانت حاصل کرلی۔
کونین شاہ پر جامعہ کراچی کے استاد پر تشدد کا کیس زیر سماعت ہے، ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے جامعہ کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کے کیس میں منظور کی۔
عارف ساقی پر بہیمانہ تشدد کے معاملے میں کونین شاہ پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔
ملزم کے خلاف سچل تھانے میں عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔



