قیصر احمد شیخ سے کابینہ کمیٹی کی سربراہی واپس، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی واپس لے لی، جبکہ وفاقی وزیر تجارت ہارون اختر خان کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی نئی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ہارون اختر خان کو کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی سونپی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو نو تشکیل شدہ کمیٹی کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قیصر احمد شیخ کو کمیٹی کی نئی تشکیل میں ارکان کے طور پر بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل وہ کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد کمیٹی کی قیادت اور تشکیل میں تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔



