امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکاری یا ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں۔

83 سالہ اداکار نے ایک اخباری تراشہ اپنے بلاگ پر شیئر کیا، جس میں ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر شائع ہوئی تھی۔

امیتابھ بچن نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ ’’دیر ہو گئی ہے، ریٹائر ہونے کا وقت آ گیا ہے‘‘، تاہم ان کے جملے کا مطلب کام سے ریٹائرمنٹ نہیں تھا۔

اداکار کے مطابق ان کا مطلب صرف یہ تھا کہ دن بھر کے کام کے بعد کافی دیر ہوچکی ہے اور اب سونے کا وقت آگیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ریٹائر‘‘ سے مراد کام ختم کرکے آرام کے لیے جانا تھا۔

یوں اداکار نے خود ہی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ بدستور اپنے کام میں مصروف ہیں۔

امیتابھ بچن اس وقت مقبول ٹی وی گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے 18ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں، جو پہلی بار 2000ء میں نشر ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button