ٹھٹھہ میں ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کی یاد میں یومِ شہداء منایا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ایم آر ڈی تحریک کے شھدا کی یاد میمن ھائوس ٹھٹھہ پر یوم شھدا منایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے  ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کی یاد میں پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ میں بھی میمن ہاؤس پر یومِ شہداء منایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کی جانب سے 12 ستمبر کو ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور ایم این اے صادق علی میمن، ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین عبدالحمید پنہور، ضلعی اطلاعات سیکرٹری سید محمود عالم شاہ، پی پی تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، پی پی ٹھٹھہ سٹی کے صدر عبدالعزیز پکھیرا، تعلقہ جنرل سیکرٹری منور علی ہیلایو، ڈاکٹر طفیل میمن سونی منڈی، تعلقہ گھورا باڑی کے چیئرمین رمضان پنہور، یونین کونسل کیٹی بندر کے چیئرمین عبدالواحد میمن، ممتاز شورو، ذاکر کڑمو، بشیر جوکھیو سمیت پارٹی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مقررین نے ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کو جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے دی گئی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔

پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button