ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، ہپ ہاپ گانا ’’پیبلو‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعدگلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنا پنجابی ہپ ہاپ گانا ‘PABLO‘ ریلیز کردیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔ 2 روز کے دوران صرف یوٹیوب پر 13 لاکھ سے زائد لوگ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا خود ہانیہ عامر نے لکھا اورکمپوز کیا ہے۔
گانے میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو واضح پیغام دیاہے۔
گانےکے آخر میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی انٹری دی ہے تاہم اس میں صرف ان کی آواز شامل ہے۔
راکھی ساونت ہانیہ عامر کو کہتی ہیں کہ ہانیہ میری جان ٹینشن مت لو، سمجھیں! کسی بات کی ٹینشن مت لو، تم حور ہو، تمہارے چہرے پر نور ہے، لوگ تمہاری خوبصورتی سے جلتے ہیں۔
راکھی ساونت ہانیہ عامر کو شیرنی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اپنے دشمنوں کا بہادری سے سامنا کریں اور سمجھاتی ہیں کہ جو ڈرگیا، سمجھو مرگیا۔



