بلوچستان میں کلوئی کے 20 مزدوروں کی مبینہ قید کا انکشاف

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) کلوئی کی عوامی پریس کلب کے سامنے خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں کاٹھو بھیل کے رہائشی نارائن بھیل اور پریشو بھیل روزگار کے لیے تقریباً 20 مزدوروں کو بلوچستان لے گئے، جہاں مبینہ طور پر مزدوروں کو پھنسایا گیا اور دونوں خود واپس فرار ہوگئے۔

احتجاج کرنے والی خواتین کامریڈ پانان کولہی، مومل بھیل اور دیگر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو بلوچستان میں پھنسے ہوئے 20 دن گزر چکے ہیں، جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں۔

خواتین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں مبینہ طور پر پھنسے مزدوروں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب علاقے کے سماجی حلقوں نے مبینہ جبری مشقت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کے بعد مثبت اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button