ایجبسٹن میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری،انگلینڈ453آل آؤٹ،پاکستان پر320رنز کی برتری

برمنگھم (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 320 رنز کی بھاری برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 75، ڈان لارنس 65 اور جمی اسمتھ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اولی رابنسن نے بھی 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جمی اسمتھ کو 69 رنز پر رزا اللہ نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رزا اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عمران نے ڈان لارنس اور گس اٹکنسن کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ 453 رنز پر گری، جب جوش ٹنگ 15 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آؤٹ ہوا تھا، یوں انگلینڈ کو 320 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button