میامی میں کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میامی (ویب ڈیسک) امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button