ترکیہ کا 3 سالہ معاشی منصوبہ، دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کا اعلان

انقرہ(ویب ڈیسک) برادر اسلامی ملک ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کا تین سالہ معاشی منصوبہ پیش کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

ترک نائب صدر کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہوچکا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے، تاہم عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔

ترکیہ نے 27 ستمبر 2027ء کو اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز بیک وقت متعدد بغیر پائلٹ طیارے اڑانے کی صلاحیت رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز سے بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی تعینات کی جاسکیں گی۔ ترکیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلانے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button