مغربی کنارے میں غیر مجاز آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم، نیتن یاہو کا اہم فیصلہ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکومت کی اجازت کے بغیر قائم کی گئی غیر مجاز آبادکار چوکیوں کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا حکم ان تمام چوکیوں کے خلاف ہے جو حکومتی منظوری کے بغیر قائم کی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت اس سے قبل بھی بعض غیر مجاز چوکیوں کو مسمار کرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوکیوں کے خلاف کارروائی کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی دباؤ کے بعد کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی سفیر مائیک ہکابی نے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



