آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد، امریکا اور اسرائیل پر ذمہ داری عائد، ایران

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی تھی۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باعث بحری آمدورفت متاثر ہوئی، جبکہ جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی اور اب اس کے اخراجات دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے۔ ایران کی درآمدات اور برآمدات بھی آبنائے ہرمز سے منسلک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی ریاستوں کو جارح ممالک کے جنگی جہازوں کو روکنے کا حق حاصل ہے، جبکہ جنگ شروع کرنے والے فریق کو اس کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button