آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، جس سے عالمی توانائی کی مارکیٹ پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

کرس رائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تیل کی ترسیل میں اضافے سے عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ خطے میں پائپ لائنز کے ذریعے بھی تیل کی ترسیل جاری ہے۔

امریکی وزیر توانائی کے مطابق تیل کی ترسیل کا بڑا انحصار امریکی بحریہ کی موجودگی پر ہے، جو آئل ٹینکرز کو ممکنہ ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے حفاظتی حصار فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button