غزہ میں اسرائیلی حملے، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کے مختلف حملوں میں باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کے مطابق مغربی غزہ سٹی میں ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں یوسف عقیلہ اور ان کی 8 سالہ بیٹی وفا جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ سٹی میں ہونے والے دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ غزہ سٹی کے مشرق میں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کے قریب اسرائیلی حملے میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے ایک اسکول پر اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button