زیادہ پٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت دگنی کرنے کا اعلان

تہران)ویب ڈیسک) ایران میں حکومت نے زیادہ پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 10 ہزار تومان ادا کرنا ہوں گے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 5 ہزار تومان تھی۔

ترجمان کے مطابق ماہانہ 110 لیٹر تک پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایران میں ابتدائی 60 لیٹر پٹرول 1500 تومان فی لیٹر جبکہ اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3000 تومان فی لیٹر مقرر ہے۔

واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button