گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق جاری تنازع پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

گووندا نے اہلیہ کا نام لیے بغیر اور الزامات کا براہِ راست جواب دیے بغیر کہا کہ کچھ باتیں ’’آسمان میں لکھ دی گئی ہیں‘‘ اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ان معاملات کو صاف کر پائیں گے۔

ایک تقریب کے دوران گووندا نے اپنے بارے میں جاری بحث کی جانب مبہم اشارہ کیا۔ ان کے یہ تبصرے سنیتا آہوجا کی جانب سے ان کے مبینہ افیئرز سے متعلق بیانات کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال کے دوران سامنے آئے ہیں۔

اداکار نے اپنی ذاتی زندگی کے تنازع کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں دوبارہ بھرپور واپسی کی تیاریوں کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی فلموں کے لیے حمایت اور دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے ’’روپا‘‘ اور ’’دنیا داری‘‘ کو اپنی آنے والی فلمیں قرار دیا۔

گووندا کے مبینہ تعلقات سے متعلق سنیتا آہوجا کے بیانات 2025 میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بنے تھے۔ یہ معاملہ جون 2026 میں ایک شو میں سنیتا کی شرکت کے دوران ایک بار پھر زیر بحث آیا، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گووندا کے گزشتہ برسوں میں متعدد افیئرز رہے ہیں اور مبینہ بے وفائی شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی جاری تھی۔

تاہم تقریباً ایک ماہ بعد سنیتا آہوجا نے ایک اور انٹرویو میں گووندا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں مختلف انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عوامی باتوں کے باوجود وہ آج بھی ان سے محبت اور ان پر اعتماد کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button