پاکستان کے محمد حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس کا مجموعی ٹائٹل جیت لیا

جنیوا(ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مسٹر یونیورس چیمپئن شپ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (IFBB) کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

واپڈا سے وابستہ محمد حمزہ راجہ نے چیمپئن شپ کے دوران IFBB پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔

وہ بین الاقوامی سطح پر بیک وقت پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے محمد حمزہ راجہ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور واپڈا کے لیے باعثِ فخر ہے۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button