احسن اقبال کی ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر انداز میں ڈلیور نہیں کر رہا، اس لیے ہر موجودہ صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس معاملے پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے کر قومی اور سیاسی سطح پر بحث کا آغاز کیا جائے۔
وفاقی وزیر کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اس کے بغیر انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی ممکن نہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے ملک میں سسٹم کولیپس سے متعلق بیان کے بعد شروع ہوئی ہے۔