ایران نے امریکی MQ-9 ڈرون عوام کے سامنے پیش کردیا، شہریوں کی تصاویر بنانے کی ویڈیو وائرل

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے تازہ امریکی حملے کے دوران مار گرائے جانے کا دعویٰ کیے گئے MQ-9 ڈرون کو عوام کے سامنے پیش کردیا، جہاں شہری ڈرون کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 3 کروڑ ڈالر مالیت کا MQ-9 ڈرون ایران کے مرکزی صوبے میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایرانی شہریوں کو ڈرون کے قریب کھڑے ہوکر اس کے ساتھ تصاویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایرانی ذرائع اسے امریکی حملے کے دوران مار گرائے جانے والا ڈرون قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز امریکا کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی، جس کے بعد امریکی حکام نے اپنے اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں قشم جزیرہ، اہواز، بندر عباس، سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button