پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، بابراعظم نے دستخط شدہ خصوصی بیٹ تحفے میں دے دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے لندن میں تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ملاقات کی، جہاں قومی ٹیم کی جانب سے انہیں خصوصی تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی کرکٹ بیٹ پیش کیا گیا۔ بابراعظم نے بطور کپتان یہ بیٹ برطانوی بادشاہ کو پیش کیا۔

ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے محسن نقوی سے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ سوال بھی کیا کہ آیا یہ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟ جس پر محسن نقوی نے بتایا کہ یہ پاکستان ٹیم کی جانب سے خصوصی تحفہ ہے۔

کنگ چارلس نے 2 ستمبر کو کلیرنس ہاؤس میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی، جس کی تصدیق برطانوی شاہی خاندان کے جاری کردہ سرکاری شیڈول میں بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button