ٹرمپ کی ایک اور متنازع اے آئی ویڈیو وائرل، جھیل اونٹاریو کی جگہ ’جھیل امریکہ‘ کا بورڈ لگا دیا


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کے مقام پر ’’جھیل امریکہ‘‘ کا بورڈ نصب دکھانے والی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
ویڈیو میں جھیل اونٹاریو کے کنارے ’’Lake America‘‘ کا بورڈ دکھایا گیا ہے، جبکہ ایک اور اے آئی ویڈیو میں جھیل کے کنارے بطخوں کو اسلحہ اٹھائے اور ٹرمپ کے مخصوص ہیئر اسٹائل میں گشت کرتے دکھایا گیا۔
ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دنیا تاریخ کے سب سے احمقانہ دور سے گزر رہی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے ویڈیو کو ٹرمپ کی ذہنی کیفیت پر طنز قرار دیا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام ’’جھیل امریکہ‘‘ رکھنے کی تجویز اور اس حوالے سے صدارتی حکم نامے کا اعلان کیا تھا۔