اسحاق ڈارکی استنبول آمد،حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری، پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا

استنبول (جانو ڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے بعد عظیم صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مقدس مزار پر حاضری دی اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پاکستان، پاکستانی عوام کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھی دعا کی۔
محمد اسحاق ڈار کے دورۂ استنبول کے آغاز پر حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری کو عقیدت اور روحانی وابستگی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عالم اسلام کے امن و اتحاد کے لیے دعا کی۔



