ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا پھر دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ساتھ ہی کہا کہ اگر کسی جہاز یا کشتی نے نئی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔

اس سے پہلے امریکی اقتصادی پابندیوں پر ردِ عمل میں ایران چائنا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ماجد رضا ہریری نے کہا کہ ’اقتصادی جنگ‘ امریکا نے چھیڑی ہے، اب دنیا بھر کے ’امریکی اقتصادی مفادات‘ ایران کے لیے ’فوجی اہداف‘ ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر مسلح کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

انھوں نے امریکی معاشی پابندیوں کو موثر قرار دیا اور کہا اس وقت معاشی دباؤ ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

دوسری جانب چین نے بالواسطہ طور پر ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران چین تعاون ہمیشہ بین الاقوامی قانون کے دائرۂ کار میں ہوتا ہے، اسے روکا یا متاثر نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button